لیہ (خصوصی رپورٹر) بچوں کے ادیبوں کو پاکستان میں اپنا مقام بنانے کے لیے بھرپور لکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق انچار ج شعبہ بچوں کا ادب بین الاقوامی اسلامی یونیورسی اسلام آباد ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر نے ساہیوال میں منعقد ہ کاروان ادب کانفرنس 2013 میں اپنے صدارتی کلمات میں کہی۔ انہوں نے کہا بچوں کا ادب ایک صدقہ جاریہ ہے ۔ او ر قیام پاکستان کے بعد جس تیزی سے اس صنف میں کام ہوا اس کا کوئی ثانی نہیں ۔ لیکن حکومتی سطح پر اسے پذیرائی حاصل نہ ہوسکی ۔ جس کے یہ حق دار تھے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیٹر ماہنامہ اردو ڈائجسٹ لاہور اختر عباس نے کہا کہ ہمیشہ نیا کرنے کی کوشش کریں ۔ اور یہ کاروان ادب کانفرنس بھی بچوں کے ادب میں ایک نیا اضافہ ہے ۔ انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر کاروان ادب کانفرنس کے منتظمین ندیم اختر ، کاشف بشیر کاشف،وسیم کھوکھر اور عبداللہ نطامی کو مبارک باد دی ۔ کاروان میں نظامت کے فرائض خواجہ مظہر صدیقی اور قاسم گورایہ نے دیے ۔ کانفرنس میں ملک بھرکے چاروں صوبوں سے ساٹھ بچوں کے ادیبوں نے شرکت کی ۔ کاروان ادب کانفرنس میں ڈاکٹرمحمد افتخار کھوکھر کو بچوں کے ادب کی ترویج میں کارہائے نمایاں پر لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور اختر عباس ، نذیر انبالوی کو کاروان ادب ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔
No comments:
Post a Comment