روزنامہ کاروان ادب Daily Karwan-e-Adab


مورخہ 13 جنوری 2014
اسلام آباد: 21 اسلامی تربیتی کیمپ برائے نوجوان اہل کی اختتامی تقریب سے سعودی وزیر یوسف ال درویش خطاب کر رہے ہیں 

بچوں کے ادب کی صنف میں ہر طبقہ فکر کو مد نظر رکھ کر لکھنا ناگزیر ہو چکا ہے(سعودی وزیر یوسف ال درویش)

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) بچوں کے ادب کی صنف میں ہر طبقہ فکر کو مد نظر رکھ لکھنا ناگزیر ہو چکاہے اور پاکستان جن دگرگوں حالات سے گزر رہا ہے وہاں بچوں کا ادب نئی نسل کو نئی سوچ اور امن کی طرف لانے میں اہم کردار ادا کر سکتاہے ۔ ان خیالات کا اظہار سعودی ماہر تعلیم یوسف ال درویش نےشعبہ بچوں کا ادب دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبا دکے زیر اہمتام منعقدہ 21 ویں سالانہ اسلامی تربیتی کیمپ برائے نوجوان اہل قلم کی اختتامی تقریب سے کیا ۔ شعبہ بچوں کا ادب کے معاون انچار ج عامر حسن نے سات روزہ تربیت کی تفصیلی رپورٹ تقریب کے مہمانا ن گرامی کے سامنے پیش کی اور اختتامی تقریب میں بچوں کے ادیب اسد علی انصآری ملتان نے شرکا کی نمائندگی کرتے ہوئے کیمپ کے بارے میں احساسات پیش کیے ۔ آخر پر شرکا کیمپ میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔یاد رہے یہ تربیتی کیمپ 7 جنوری تا 13 جنوری 2014 تک جاری رہا ۔ 

مقابلہ کتب سیرت 2013 میں فہیم عالم کی کتاب اجنبی خیر خواہ کے لیے صدارتی ایوارڈ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے تحت ہونے والے مقابلہ کتب سیرت 2013 میں بچوں کے معروف ادیب المعروف چچا تیز گام محمد فہیم عالم کی کتاب اجنبی خیر خواہ  صدارتی ایوارڈ کی حق دار قرار پائی ہے ۔ایوارڈ 12 ربیع الاول بمطابق 14 جنوری 2014 کو ایوان صدر اسلام آباد مین ہونے والی ایک تقریب میں بدست صدر پاکستان دیا جائے گا۔ کاروان ادب اور ملک بھر کے ادیبوں نے فہیم عالم کوان کی کامیابی پر مبارک دی ہے ۔ 













مورخہ: 30 دسمبر 2013