Monday, January 28, 2019

Thursday, January 9, 2014

کاروان ادب پاکستان

کاروان ادب کانفرنس 2013 ساہیوال 


لیہ (خصوصی رپورٹر) بچوں کے ادیبوں کو پاکستان میں اپنا مقام بنانے کے لیے بھرپور لکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق انچار ج شعبہ بچوں کا ادب بین الاقوامی اسلامی یونیورسی اسلام آباد ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر نے ساہیوال میں منعقد ہ کاروان ادب کانفرنس 2013 میں اپنے صدارتی کلمات میں کہی۔ انہوں نے کہا بچوں کا ادب ایک صدقہ جاریہ ہے ۔ او ر قیام پاکستان کے بعد جس تیزی سے اس صنف میں کام ہوا اس کا کوئی ثانی نہیں ۔ لیکن حکومتی سطح پر اسے پذیرائی حاصل نہ ہوسکی ۔ جس کے یہ حق دار تھے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیٹر ماہنامہ اردو ڈائجسٹ لاہور اختر عباس نے کہا کہ ہمیشہ نیا کرنے کی کوشش کریں ۔ اور یہ کاروان ادب کانفرنس بھی بچوں کے ادب میں ایک نیا اضافہ ہے ۔ انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر کاروان ادب کانفرنس کے منتظمین ندیم اختر ، کاشف بشیر کاشف،وسیم کھوکھر اور عبداللہ نطامی کو مبارک باد دی ۔ کاروان میں نظامت کے فرائض خواجہ مظہر صدیقی اور قاسم گورایہ نے دیے ۔ کانفرنس میں ملک بھرکے چاروں صوبوں سے ساٹھ بچوں کے ادیبوں نے شرکت  کی ۔ کاروان ادب کانفرنس میں ڈاکٹرمحمد افتخار کھوکھر کو بچوں کے ادب کی ترویج میں کارہائے نمایاں پر لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور اختر عباس ، نذیر انبالوی کو کاروان ادب ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔